انافارتالار فتح کی 109 سالگرہ کے حوالے سے اسپیکر اسمبلی اور وزارت داخلہ کے پیغامات

نافارتالار فتح، جو کہ ترک قوم کی جدوجہد آزادی کے اہم موڑ میں سے ایک ہے، تاریخ کی ناقابل فراموش فتوحات میں سے ایک تھی

2173827
انافارتالار فتح کی 109 سالگرہ کے حوالے سے اسپیکر اسمبلی اور وزارت داخلہ کے پیغامات

ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی  کے اسپیکر نعمان قرتولمش نے کہا کہ انافارتالار فتح ، چناق قلعے میں عظیم جدوجہد کے ساتھ تاریخ کی ناقابل فراموش فتوحات میں سے ایک تھی۔

نعمان قرتولمش نے انافارتالار فتح کی 109 ویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پیغام جاری کیا۔

اپنے پیغام میں، قرتولمش نے اس بات پر زور دیا کہ انافارتالار فتح، جو کہ ترک قوم کی جدوجہد آزادی کے اہم موڑ میں سے ایک ہے، تاریخ کی ناقابل فراموش فتوحات میں سے ایک تھی۔

انہوں نے کہا کہ " انافارتالار میں اپنے ایمان اور اقدار کی خاطر جام شہادت نوش کرکےوطن کو ہمارے سپرد کرنے والے ہمارے ہیروز نے تاریخ کا دھارا بدل دیا اور آنے والی نسلوں کے لیے مزاحمت کے جذبے کو ورثے میں چھوڑا۔ اس عظیم فتح کی 109 ویں سالگرہ  کے موقع پر میں انافارتالار کے کمانڈر غازی مصطفی کمال اتاترک اور چناق قلعے میں تاریخ رقم کرنے والے  تمام شہداء کو خراج تحسین اور تشکر کے جذبات کے  ساتھ یاد کرتا ہوں۔"

انافارتالار فتح کی 109 ویں سالانہ یاد کے حوالے سے وزارت قومی دفاع نے اپنی پوسٹ میں  لکھا ہے:"انافارتالار فتح کی 109 ویں برسی پر، ہم خاص طور پر ہیرو غازی مصطفی کمال اتاترک  اور تمام تر شہدا ء کو شکرانے اور احترام کے ساتھ یاد کرتے ہیں، جنہوں نے دل و جان سے لڑائی کر کے  دشمن کو راستہ نہ دیا۔"

 



متعللقہ خبریں