ترکیہ بلقانی ممالک سے تعلقات میں فروغ چاہتا ہے: پارلیمانی اسپیکر

نعمان قورتولموش نے کہا کہ دونوں دوست ممالک کے درمیان ہر شعبے میں تعلقات  فروغ پا رہے ہیں، ترکیہ  بلقانی ممالک میں امن و استحکام اور خوشحالی کا خواہاں ہے

2173440
ترکیہ بلقانی ممالک سے تعلقات میں فروغ چاہتا ہے: پارلیمانی اسپیکر

 ترک پارلیمانی اسپیکر نعمان قورتولموش نے مونٹی نیگرو کے نائب وزیراعظم  اور وزیر خارجہ اروین ابراہیم اوویچ سے ملاقات کی ۔

 ملاقات میں دو طرفہ  اور بین الپارلیمانی تعلقات کے علاوہ  علاقائی و عالمی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 نعمان قورتولموش نے کہا کہ دونوں دوست ممالک کے درمیان ہر شعبے  میں تعلقات  فروغ پا رہے ہیں، ترکیہ  بلقانی ممالک میں امن و استحکام اور خوشحالی کا خواہاں ہے اور ہم  علاقے میں امن و استحکام  کے تحفظ کےلیے  مونٹی نیگرو سمیت تمام بلقانی ممالک  سے تعاون  جاری رکھیں گے۔

 اس موقع پر مونٹی نیگرو  کے نائب  وزیراعظم  نے بھی کہا کہ  ترکیہ اور مونٹی نیگرو کے درمیان تعلقات  تعلقات مزید فروغ  پائیں گے۔

 



متعللقہ خبریں