وزیر خارجہ حقان فیدان کا برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی سے ٹیلی فونک رابطہ
وزارت خارجہ کے ترجمان اونجو کے چے لی نے X سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ فیدان کی لیمی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے
2173017
وزیر خارجہ حقان فیدان نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے ۔
وزارت خارجہ کے ترجمان اونجو کے چے لی نے X سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ فیدان کی لیمی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے۔
کے چے لی نے کہا کہ ٹیلی فونک رابطے کے دوران غزہ کی تازہ ترین پیش رفت اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل مسلسل جنگ بندی کی مخالفت کررہا ہے ، انہوں نے تنازعات کے علاقائی سطح پر پھیلنے کے خطرے کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت کو روکنا ضروری ہے۔