ترکیہ کی نسل کشی دعوے میں شمولیت عالمی ذرائع ابلاغ کے ایجنڈے پر

ترکیہ کی طلب نے اسرائیل کے خلاف دائر کئے گئے دعوے  کو تقویت دی ہے: الجزیرہ

2173106
ترکیہ کی نسل کشی دعوے میں شمولیت عالمی ذرائع ابلاغ کے ایجنڈے پر

اسرائیل کے خلاف  جاری دعوی نسل کشی میں ترکیہ کی شمولیت  عالمی ذرائع ابلاغ کے ایجنڈے پر آ گئی ہے۔

قطر کے ٹیلی ویژن چینل الجزیرہ نے ترکیہ کی شمولیت درخواست کے بارے میں کہا ہے کہ "غزّہ میں جاری اسرائیلی وحشت و بربریت کے خاتمے کے لئے بین الاقوامی دباو میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ترکیہ کی طلب نے اسرائیل کے خلاف دائر کئے گئے دعوے  کو تقویت دی ہے"۔

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرزنے لکھا ہے کہ "ترکیہ نے، اسرائیل کے خلاف دائر نسل کشی دعوے میں شرکت کے لئے، باقاعدہ درخواست جمع کروا دی ہے"۔

امریکی جریدے پولیٹیکو نے ترکیہ کی درخواست سے متعلق خبر کو  وزیر خارجہ خاقان فیدان  کے بیانات کے ساتھ پیش کیا ہے۔  فیدان نے کہا ہے کہ "جرائم کی سزا نہ ملنے کی وجہ سے اسرائیل کے حوصلے بلند ہو گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ  ہر گزرتے دن  کے ساتھ کہیں زیادہ معصوم فلسطینیوں کو قتل کر رہا ہے"۔

جرمنی کے این ٹی وی چینل نے دعوے میں شرکت کی خبر کے لئے ترکیہ قومی اسمبلی کے اسپیکر نعمان قورتلمش  کے "تاریخی قدم" کے الفاظ کو سرخی بنایا اور جنوبی افریقہ کی طرف سے دائر کروائے گئے دعوے  کے عدالتی مراحل کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی ہیں۔

واضح رہے کہ ترکیہ نے 7 اگست کو ، بین الاقوامی عدالتِ انصاف میں اسرائیل کے خلاف جاری  دعوے میں شمولیت کی، درخواست سرکاری سطح پر  جمع کروا دی تھی۔



متعللقہ خبریں