ترکیہ: غیر فعال کئے گئے دہشت گردوں کی تعداد ایک ہزار 652 تک پہنچ گئی ہے
علاقے سے دہشت گردی کے مکمل صفائے تک آپریشن جاری رہیں گے اور اب کامیابی زیادہ دُور نہیں ہے: ترکیہ وزارتِ دفاع
2173065
ترکیہ، اندرونِ ملک اور سرحد پار، انسدادِ دہشت گردی آپریشن عزمِ مصّمم کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے۔
ترکیہ وزارتِ دفاع کے مطابق عراق اور شام کے شمال میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف کئے گئے کامیاب آپریشنوں میں یکم جنوری سے اب تک غیر فعال کئے گئے دہشت گردوں کی تعداد ایک ہزار 652 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت دفاع نے کہا ہے کہ "علاقے سے دہشت گردی کے مکمل صفائے تک آپریشن جاری رہیں گے اور اب کامیابی زیادہ دُور نہیں ہے"۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ: صدر رجب طیب ایردوان 24 ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل کمیٹی سے خطاب کریں گے
خطاب میں صدر ایردوان بین الاقوامی برادری سے اسرائیلی حملوں کے خلاف اُٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کریں گے