نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن کی عراق میں دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف آپریشن

اطلاع کے مطابق   دہشت گرد سردار سونمیز، کوڈ نام عزیز  گبر، جس کے لیے دہشت گردی کے جرائم کے لیے تلاشی/ گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے تھے، نے PKK کے نام نہاد سینئر ایگزیکٹوز سے ترک مسلح افواج (TAF) کے خلاف کارروائی کی ہدایات حاصل  کی تھیں

2173032
نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن  کی عراق میں دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف آپریشن

نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (MİT) نے عراق میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK پر ایک اور ضرب لگائی ہے۔

اطلاع کے مطابق   دہشت گرد سردار سونمیز، کوڈ نام عزیز  گبر، جس کے لیے دہشت گردی کے جرائم کے لیے تلاشی/ گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے تھے، نے PKK کے نام نہاد سینئر ایگزیکٹوز سے ترک مسلح افواج (TAF) کے خلاف کارروائی کی ہدایات حاصل  کی تھیں۔

MİT کے فیلڈ ایجنٹوں سے حاصل کردہ انٹیلی جنس کے مطابق،  سردار سونمیز   ترک مسلح افواج کے آپریشنل علاقے حقورق میں دراندازی کی کوشش کر نے  اور جاسوسی کی  سرگرمیاں انجام دینے  اور   PKK کا دہشت گرد کے اسنائپر رائفل سے کارروائی  کرنے  کے بارے میں معلومات  یکجا کی گئی تھیں ۔

حاصل کردہ انٹیلی جنس کے نتیجے میں، MİT نے قدم قدم پرسردار سونمیز    کی نگرانی شروع کی گئی  اور  سردار سونمیز کے خلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

PKK کے رکن سردار سونمیز کو ایک کامیاب آپریشن میں اس وقت    غیر   فعال کر دیا گیا جب وہ حقورق  میں ترک مسلح افواج کے اڈے کے علاقے میں قتل کی تیاری کر رہا تھا۔



متعللقہ خبریں