امیر قطر کی انقرہ آمد،صدر ایردوان سے ملاقات
صدر ایردوان اور شیخ تمیم کے درمیان ملاقات میں مشرق وسطی کی صورتحال اور قابض اسرائیل کے فلسطین اور لبنان پر حملوں جیسے موضوعات شامل ہونگے
2173212
صدر رجب طیب ایردوان نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے انقرہ میں ملاقات کی ۔
صدر ایردوان اور شیخ تمیم کے درمیان ملاقات میں مشرق وسطی کی صورتحال اور قابض اسرائیل کے فلسطین اور لبنان پر حملوں جیسے موضوعات شامل ہونگے۔
اس کے علاوہ ملاقات میں نسل پرست نیتین یاہو حکومت کو جنگ بندی پر مجبور کرنے اور فلسطینیوں کےلیے انسانی امداد کی فراہمی پر بھی بات چیت ہوگی ۔
دونوں رہنماوں کی ملاقات میں ترکیہ اور قطرکے درمیان اعلی سطحی تعلقات اور 1٫3 ارب ڈالر کے دو طرفہ تجارتی حجم کو بڑھانے کےلیے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔