ترک اسپیکر کی روسی ہم منصب سے ٹیلی فونک بات چیت
دہشت گردی ایک مشترکہ خطرہ ہے اور بہت سے ممالک دہشت گردی کے خطرے سے دوچار ہیں
ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر نعمان قرتولمش نے روسی پارلیمنٹ دوما کے اسپیکر ویاچسلاو وولودن سے فون پر بات کی۔
پارلیمانی اسپیکر کے دفتر کے بیان کے مطابق ولودن نے اسپیکرقرتولمش کو 28-29 نومبر کو روس میں منعقد ہونے والی "انسداد دہشت گردی اور علاقائی تعلقات کانفرنس" میں مدعو کیا۔
اس دعوت کا شکریہ ادا کرنے والے ترک اسپیکر نے ماہ ستمبر میں پارلیمانی وفد کے ہمراہ روسی دارالحکومت ماسکو کا سرکاری دورہ کر نے کی وضاحت کی۔ قرتولمش نے کہا کہ اس دورے میں کانفرس کی تیاریوں سمیت دو طرفہ معاملات پر وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دہشت گردی ایک مشترکہ خطرہ ہے اور بہت سے ممالک دہشت گردی کے خطرے سے دوچار ہیں، قرتولمش نے کہا کہ کچھ بڑی طاقتیں دہشت گرد تنظیموں کو پراکسی جنگوں کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی ہیں۔
اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اسرائیل تقریباً ایک سال سے غزہ میں حملے کر رہا ہے، قرتولمش نے ان حملوں کی سخت مذمت کی ۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کے دارالحکومت تہران میں حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے خلاف اسرائیل کی جانب سے کیا گیا قتل ریاستی دہشت گردی کی واضح مثال ہے۔