شمالی عراق میں ترک فوجی دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید

گشتی کارروائی کے دوران بلا اشتعال فائرنگ  سے  ترک فوجی جوان مراد الہ شہید  ہو گیا

2172572
شمالی عراق میں ترک فوجی دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید

ترک مسلح افواج کےشمالی عراق کے پنجہ کلید آپریشن کے علاقے میں علیحدگی پسند دہشت گردوں کی جانب سے کی گئی بلا اشتعال  فائرنگ سے ایک فوجی شہید ہو گیا۔

وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں  بتایا گیا ہے کہ"پنجہ ۔ کلید  کارروائی علاقے میں 7 اگست 2024 کو   گشتی کارروائی کے دوران بلا اشتعال فائرنگ  سے  ترک فوجی جوان مراد الہ شہید  ہو گیا ہے۔  ہمیں شدید صدمہ اور افسوس دلانے والے اس واقع  میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے ہمارے شہید  کی مغفرت اور سوگوار کنبے، ترک مسلح افواج اور عزیز قوم  سے  اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔"

 



متعللقہ خبریں