ترکش ائیر لائینز 12 نئی منزلوں پر اپنی پروازوں کا آغاز کررہی ہے
ترکش ایئر لائنز (THY)نے 2024 کی دوسری سہ ماہی میں اپنی مسافروں کی گنجائش میں 7.7 فیصد اضافہ کیا ہے اور اب نئی فلائٹ لائنوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے
دنیا کی سب سے زیادہ منزلوں پر پرواز کرنے والی ہوائی کمپنی ترکش ایئر لائنز (THY)، نے چلی، مصر، سعودی عرب، اسپین، آذربائیجان، فرانس، سوڈان، قازقستان اور صومالیہ میں نئی فلائٹ لائنیں کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
ترکش ایئر لائنز (THY)نے 2024 کی دوسری سہ ماہی میں اپنی مسافروں کی گنجائش میں 7.7 فیصد اضافہ کیا ہے اور اب نئی فلائٹ لائنوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
فلائٹ کی دستیابی اور مارکیٹ کے حالات کے مطابق، THY نے چلی میں سینٹیاگو، سعودی عرب میں ابہا، مصر میں اسوان، روس میں ماخچکالا، اسپین میں لا کورنا، آذربائیجان میں لنکران، فرانس میں نانٹیس، سوڈان کی پورٹ سوڈان کے لیے اپنی پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ قازقستان میں ایتیراو، پاکستان میں سیالکوٹ، صومالیہ میں ہرگیسا اور پولینڈ میں کیٹوویس کے لیے مسافر پروازوں کا شیڈول بھی تیار کیا گیا ہے۔
THY، جس نے 22.1 ملین مسافروں سے 591 ملین ڈالر کا منافع حاصل کیا ہے نے اپنے اہلکاروں کی تعداد میں بھی 7 فیصد اضافہ کیا ہے۔
اس تناظر میں پائلٹس اور پائلٹ امیدواروں کی تعداد میں 11 فیصد اضافہ ہوا اور کیبن کریو کی تعداد میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
2024 کی دوسری سہ ماہی میں پائلٹس اور پائلٹ امیدواروں کی تعداد 7 ہزار 82 اور کیبن کریو کی تعداد 15 ہزار 163 تھی، اس طرح اہلکاروں کی کل تعداد 33 ہزار 486 ریکارڈ کی گئی ہے ۔
متعللقہ خبریں
اسرائیل امن کے حامیوں کو بھی نشانہ بناتا ہے، ترک وزیر خارجہ
غزہ میں جو کچھ ہوا اس نے ضمیر زندہ ہونے والے ہر کسی کو دکھی کیا ہے