ترک مسلح افواج نے عراق کے شمال میں 8 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا
وزارت قومی دفاع نے اعلان کیا ہے کہ عراق کے شمال میں حراست میں لیے جانے والے 8 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا ہے
2172044
عراق کے شمال میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا ہے۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ اندرون ملک اور سرحد پار بلا روک ٹوک جاری ہے۔
وزارت قومی دفاع نے اعلان کیا ہے کہ عراق کے شمال میں حراست میں لیے جانے والے 8 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا ہے۔
وزارت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ بہادر ترک مسلح افواج نے PKK کے 8 دہشت گردوں کو شمالی عراق میں حقورق اور گارا کے علاقوں میں غیر فعال کردیا گیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترک مسلح افواج عزم کے ساتھ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اپنے فوجی آپریشن کو جاری رکھے گی۔