ترکیہ کا لبنان کا سفر نہ کرنے کا انتباہ

شہریوں کو مجبوری نہ ہونے تک لبنان کا سفر کرنے سے گریز کرنے اور لبنان میں مقیم ترک شہریوں سے محتاط رہنے کی ہدایت

2171250
ترکیہ کا لبنان کا سفر نہ کرنے کا انتباہ

ترکیہ  نے  لبنان  کا سفر نہ کرنے پر خبردار کیا ہے۔

وزارت خارجہ نے لبنان میں سلامتی کی صورتحال کے تیزی سے بگڑنے کے امکان کے پیش نظر لبنان میں قیام کرنے کی مجبوری نہ ہونے والے  ترک شہریوں سے ، اس وقت جاری فلائٹ آپریشن کے ذریعے  اس ملک کو  چھوڑنے  کی اپیل کی ہے۔

بیان میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ مجبوری نہ ہونے تک لبنان کا سفر کرنے سے گریز کریں اور لبنان میں مقیم ترک شہریوں سے محتاط رہنے کو کہا گیا۔

کہا گیا ہے کہ ترک  وزارت خارجہ اور بیروت سفارت خانے کی سرکاری ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پر  ہونے والی پیشرفت  کا قریبی طور پر جائزہ لینا  مفاد میں ہو گا۔

ہنگامی صورتحال کے  دوران  بیروت سفارت خانے سے  رابطہ کیجیے۔



متعللقہ خبریں