ترکیہ: فیدان مصر کے دورے پر
وزیر خارجہ خاقان فیدان مصر کے وزیر خارجہ بدرعبدالعاطی کی دعوت پر مصر کے سرکاری دورے پر ہیں: ترکیہ وزارت خارجہ
2171201
ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان مصر کے وزیر خارجہ بدرعبدالعاطی کی دعوت پر مصر کے سرکاری دورے پر ہیں۔
دورے کی مصروفیات کے دوران فیدان نے عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط کے ساتھ ملاقات کی ہے۔
ترکیہ وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا سے ملاقات سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط سے ملاقات سے قبل وزیر خارجہ خاقان فیدان نے العارش میں ترکیہ محکمہ آفات و ہنگامی حالات AFAD اور ترکیہ ہلالِ احمر کے عملے سے ملاقات کی۔ انہوں نے مصر ہلالِ احمر لاجسٹک مرکز کے حکام سے غّزہ پہنچائی جانے والی انسانی امداد کے ربط و انتظام کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی ہیں"۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ: صدر رجب طیب ایردوان 24 ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل کمیٹی سے خطاب کریں گے
خطاب میں صدر ایردوان بین الاقوامی برادری سے اسرائیلی حملوں کے خلاف اُٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کریں گے