ترک وزیر خارجہ کا دورہ ایتھوپیا

فیدان کے دورے کے دائرہ کار میں  دو طرفہ تعلقات، صومالیہ کے ساتھ مفاہمتی عمل اور علاقائی امور پر بات چیت متوقع

2170887
ترک وزیر خارجہ کا دورہ ایتھوپیا

وزیر خارجہ حاقان فیدان سرکاری رابطوں کے لیے ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا  تشریف لے گئے ۔

وزارت کے X سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ، وزیر فیدان کو ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد نے شرف ملاقات بخشا۔

 بتایا گیا ہے کہ فیدان کے دورے کے دائرہ کار میں  دو طرفہ تعلقات، صومالیہ کے ساتھ مفاہمتی عمل اور علاقائی امور پر بات چیت متوقع ہے۔

اپنے رابطوں کے ایک حصے کے طور پر، فیدان  صومالی خارجہ امور کے وزیر  سے بھی مذاکرات کریں گے۔



متعللقہ خبریں