صومالیہ میں دہشت گرد حملے پر ترکیہ کی شدید مذمت
م اس گھناؤنے دہشت گردانہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت اور صومالیہ کے عوام سے تعزیت کرتے ہیں
2170933
ترکیہ نے صومالیہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی "سخت ترین الفاظ میں مذمت" کی ہے۔
وزارت خارجہ نے کل شب صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے حوالے سے ایک تحریری بیان دیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ " کل صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں کیے گئے دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں بہت سے شہریوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی اطلاع پانے پر ہمیں دلی افسوس ہوا ہے۔ ہم اس گھناؤنے دہشت گردانہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت اور صومالیہ کے عوام سے تعزیت کرتے ہیں۔ ترکیہ صومالیہ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اس کے شانہ بشانہ رہے گا۔