فلسطینی دعوی ایک قومی دعوی ہے، ترک اسپیکر
نیتن یاہو اور اس کے جتھےکے لیے اس سے کہیں زیادہ مشکل دور شروع ہو گیا ہے
ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر نعمان قرتولمش نے کہا کہ فلسطینی دعوی ایک قومی دعوی ہے۔
قرتولمش کی قیادت کے ترک وفد نے حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی دوحہ میں نماز جنازہ میں شرکت کے بعد ترک سفارت خانے کے زیر اہتمام ایک ہوٹل میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کی۔
نعمان قرتولمش نے یہاں اپنی تقریر میں کہا،"فلسطینی دعوی محض فلسطینیوں یا عرب ممالک کا دعوی نہیں؛ یہ بنیادی طور پر ہمارے لیے ایک قومی دعوی ہے۔ "ہماری قوم نے نہ صرف لفظوں میں بلکہ عملی طور پر بھی ثابت کیا ہے کہ یہ ایک قومی دعوی ہے۔"
"اب کے بعد فلسطین کے لیے بہت مشکل جدوجہد ہوگی، لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ نیتن یاہو اور اس کے جتھےکے لیے اس سے بھی کہیں زیادہ مشکل دورشروع ہو گیا ہے۔"
"ہمیں امید ہے کہ سب کی شراکت سے انسانی ہمدردی کا محاذ جیتے گا اور بالآخر، ہمارے فلسطینی بھائی ایک ایسے دور میں پہنچیں گے جس میں انہیں حقیقی معنوں میں مکمل آزادی حاصل ہوگی۔"