ترکیہ: ہنیہ کی شہادت پر ایک روزہ ملّی سوگ
حماس سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی وجہ سے 2 اگست بروز جمعہ ایک روزہ ملّی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے: صدر رجب طیب ایردوان
ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے، حماس سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی وجہ سے، ملک بھر میں ایک روزہ ملّی سوگ کا اعلان کیا ہے۔
صدرایردوان نے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " دعوی فلسطین کی حمایت اور اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے حماس سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی وجہ سے 2 اگست بروز جمعہ ایک روزہ ملّی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ میں اسماعیل ہنیہ اور تمام فلسطینی شہداء کے لئے اللہ رب العزت سے رحمت و مغفرت کا نیاز مند ہوں اور اپنی طرف سے اور اپنی ملّت کی طرف سے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتا ہوں"۔
صدر ایردوان نے بیان کے ساتھ صدارتی دستخط والا ملّی سوگ کا اعلان بھی جاری کیا ہے۔
واضح رہے کہ اسماعیل ہنیہ کو 31 جولائی کو تہران میں ان کے قیام کے ہوٹل میں قاتلانہ حملے کر کے شہید کر دیا گیا تھا۔ ہنیہ کی ایران میں موجودگی کا مقصد نئے صدر مسعود پزشکیان کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت تھا ۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ: ایردوان۔گاشی ملاقات
بند کمرے کی ملاقات میں ترکیہ قومی اسمبلی کے اسپیکر نعمان قورتولمش نے بھی شرکت کی