ترکیہ: علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 3 دہشت گرد غیر فعال کر دیئے گئے

عراق کے شمالی علاقے غارا میں دہشت گرد عناصر کی نشاندہی کے بعد آپریشن کر کے PKK کے 3 دہشت گرد غیر فعال کر دیئے گئے ہیں: ترکیہ وزارت دفاع

2161427
ترکیہ: علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 3 دہشت گرد غیر فعال کر دیئے گئے

عراق کے شمال میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 3 دہشت گرد غیر فعال کر دیئے گئے ہیں۔

ترکیہ وزارت دفاع نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "دہشت گردی کو اس کی جڑ بنیاد سے ختم کرنے کے لئے ہمارے آپریشن موئثر اور مصّمم شکل میں جاری ہیں۔ عراق کے شمالی علاقے غارا میں دہشت گرد عناصر کی نشاندہی کے بعد آپریشن کر کے PKK کے 3 دہشت گرد غیر فعال کر دیئے گئے ہیں۔ ہمارے آپریشن پوری رفتار سے جاری رہیں گے"۔



متعللقہ خبریں