ترک اسپیکرِاسمبلی کی یوکرینی پم منصب سے واشنگٹن میں ملاقات

قرتولمش نے یوکرینی دارالحکومت کیف میں اسپتال برائے اطفال سمیت عمارتوں پر حملے میں اپنی جانیں گنوانے والوں  کے لیے  تعزیت کا اظہار کیا

2161266
ترک اسپیکرِاسمبلی کی یوکرینی پم منصب  سے واشنگٹن میں ملاقات

ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر نعمان قرتولمش نے یوکرینی پارلیمنٹ کے اسپیکر رسلان اسٹیفن چک سے ملاقات کی۔

امریکی کانگریس کی میزبانی میں نیٹو کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ نیٹو اسپیکران  سمٹ کے دائرہ کار میں  دارالحکومت واشنگٹن میں  موجود  قرتولمش نے  اسٹیفانچوک سے  مذاکرات کیے۔

قرتولمش نے یوکرینی دارالحکومت کیف میں اسپتال برائے اطفال سمیت عمارتوں پر حملے میں اپنی جانیں گنوانے والوں  کے لیے  تعزیت کا اظہار کیا۔

اسٹیفن چک نے روسی حملے اور اس کے نتیجے میں مناظر کی تصاویر  ترک اسپیکر  کو دکھائیں اور حملے کی تفصیلات سے آگاہی کرائی۔

اسٹیفن چک قرتولمش  کو 24 اکتوبر کو لاٹویا کے دارالحکومت ریگا میں منعقد ہونے والی کریمیا پلیٹ فارم پارلیمانی سمٹ میں بھی مدعو کیا۔

ملاقات کے دوران، ترک اسپیکر نے یوکرین کی آزادی، خودمختاری اور کریمیا سمیت یوکرین کی علاقائی سالمیت کے لیے ترکیہ کی حمایت کا اعادہ کیا۔

 



متعللقہ خبریں