ترک وزیر خارجہ کی شوشا میں عالمیس ربراہان سے ملاقاتیں

برادر ترک  وزیر خارجہ فیدان کے ساتھ اتحاد، علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کے امور پر فائدہ مند  بات چیت ہوئی ہے، بائراموف

2159915
ترک وزیر خارجہ کی شوشا میں عالمیس ربراہان سے ملاقاتیں

وزیر خارجہ حاقان  فیدان نے ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیجارتو اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کے وزیر خارجہ تحسین ارطغرل اولو سے آذربائیجان کے  شہر شوشا میں الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

حاقان فیدان شوشا میں دو طرفہ رابطے کر رہے ہیں، جہاں وہ ترک ریاستوں کی تنظیم کے سربراہان مملکت کے غیر سرکاری سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے گئے  تشریف لے گئے تھے۔

وزیر فیدان نے سربراہی اجلاس سے قبل پیٹر سیجارتو اور تحسین ارطغرل اولو  سے  ون آن ون مذاکرات  کیے۔

وزیر خارجہ حاقان فیدان نے آذربائیجان کے شہر شوشا میں اس ملک کے وزیر خارجہ جیہون بائراموف سے ملاقات کی۔

بائراموف نے  X سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس ملاقات کے حوالے سے لکھا ہے کہ: "ہم نے برادر ترک  وزیر خارجہ فیدان کے ساتھ اتحاد، علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کے امور پر فائدہ مند  بات چیت کی ہے۔"

 



متعللقہ خبریں