ترک قوم کسی ممکنہ تیسری عالمی جنگ کے لیے تیار ہے، دفتر دفاع

ہم با  آسانی سے کہہ سکتے ہیں کہ ہم سب سے زیادہ تیاری کرنے والے  ممالک میں سے ایک ہیں

2156959
ترک قوم کسی ممکنہ تیسری عالمی جنگ کے لیے تیار ہے، دفتر دفاع

وزارت قومی دفاع  کےذرائع کے مطابق "کوئی بھی، خاص طور پر ہمارا ملک  تیسری  عالمی جنگ جیسے تاریک منظر  کے حق میں نہیں، لیکن یہ واضح رہے کہ ہماری فوج کسی بھی منظر نامے کے لیے تیار ہے۔"

ہفتہ وار پریس بریفنگ  کے بعد دفتر دفاع کے ذرائع نے سوالات کا جواب  دیا۔

وزارت کے ذرائع نے وزیر خارجہ حاقان فیدان کے  بیان کہ "تیسری عالمی جنگ کے امکان کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے" کے حوالے سے بیانات سوالات کے مندرجہ ذیل جوابات دیے:

"اگر آپ پوچھتے ہیں کہ کیا پہلی اور دوسری عالمی جنگوں جیسا  خطرہ  موجود ہے تو یقیناً  اس کا امکان موجود ہے۔ہم  وزارت دفاع کے طور پر، اپنے دفاع اور سلامتی کے حوالے سے جائزے لیتے ہیں اورہر طرح کی منصوبہ بندی کرتےہیں،  جنہیں نئے جائزوں کی روشنی میں اپ ڈیٹ کرتے ہیں۔ ہم با  آسانی سے کہہ سکتے ہیں کہ ہم سب سے زیادہ تیاری کرنے والے  ممالک میں سے ایک ہیں۔ ترک مسلح افواج پہلے سے ہی ایک متحرک فوج ہے، جو بہت سے علاقوں  میں مسلسل سرگرمیاں کرتی ہے۔ جسے  اپنے منصوبوں اور لاجسٹکس کا وسیع تجربہ  حاصل ہے۔ یہ دنیا کے  خطوں میں  امن کی  خاطر کاررائیاں بھی کرتی ہے۔ "کوئی بھی، خاص طور پر ہمارا ملک، تیسری عالمی جنگ جیسی تاریک تصویر نہیں چاہتا، لیکن یہ بات ذہن نشین رہے کہ ہماری فوج کسی بھی منظر نامے کے لیے تیار ہے۔"



متعللقہ خبریں