صدر ایردوان سمیت ترک رہنماوں کا اسماعیل ہنیہ سے اظہار تعزیت

صدر کے اطلاعاتی  ڈائریکٹوریٹ  طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، ایردوان نے ہنیہ سے ٹیلی فون پر بات  چیت کی ہے

2126806
صدر ایردوان سمیت ترک رہنماوں کا اسماعیل ہنیہ سے  اظہار تعزیت

صدر رجب طیب ایردوان نے حماس کے پولیٹیکل بیورو کے چیئرمین اسماعیل ہنیہ جن کے بچے اور پوتے اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے ہیں  سے تعزیت کا اظہار کیا۔

صدر کے اطلاعاتی  ڈائریکٹوریٹ  طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، ایردوان نے ہنیہ سے ٹیلی فون پر بات  چیت کی ہے۔

صدر ایردوان نے ہنیہ کے بچوں اور پوتوں کی اسرائیلی حملے میں شہادت  سے متعلق  تعزیت کا اظہار کیا ۔انہوں نے اس موقع پر کہا ہے کہ  اسرائیل کو انسانیت کے خلاف ہونے والے جرائم کے لیے قانون کے سامنے جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔

دریں اثنا، نائب صدر  جودت یلماز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے اپنے پیغام میں ہینہ سے اظہار تعزیت کیا، جن کے تین بچے اور تین پوتے اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے ہیں ۔

 

ترکیہ کی قومی اسمبلی کے اسپیکر  نعمان قرتولموش نے اسماعیل  ہینہ  کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اسپیکر  نعمان قرتولموش نے اسماعیل  ہینہ   کو   ٹیلی فون کرتے ہوئے  کہا ہے کہ اسرائیل کو انسانیت کے خلاف ان تمام جرائم کا جوابدہ ضرور ٹھہرایا جائے گا جو اس نے قانون کے سامنے کیے ہیں۔

وزیر خارجہ حقان فیدان اور نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن کے سربراہ ابراہیم قالن نے بھی اسماعیل  ہنیہ کو  ٹیلی فون کرتے ہوئے  تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔



متعللقہ خبریں