صدر رجب طیب ایردوان کا اسماعیل ہنیہ سے اظہار تعزیت
صدر کے اطلاعاتی ڈائریکٹوریٹ طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، ایردوان نے ہنیہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے
2126718
صدر رجب طیب ایردوان نے حماس کے پولیٹیکل بیورو کے چیئرمین اسماعیل ہنیہ جن کے بچے اور پوتے اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے ہیں سے تعزیت کا اظہار کیا۔
صدر کے اطلاعاتی ڈائریکٹوریٹ طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، ایردوان نے ہنیہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
صدر ایردوان نے ہنیہ کے بچوں اور پوتوں کی اسرائیلی حملے میں شہادت سے متعلق تعزیت کا اظہار کیا ۔انہوں نے اس موقع پر کہا ہے کہ اسرائیل کو انسانیت کے خلاف ہونے والے جرائم کے لیے قانون کے سامنے جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔
دریں اثنا، نائب صدر جودت یلماز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے اپنے پیغام میں ہینہ سے اظہار تعزیت کیا، جن کے تین بچے اور تین پوتے اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے ہیں ۔