چار ترک صوبوں میں آپریشن،دہشتگردوں کے متعدد غار تباہ

وزیر داخلہ علی یرلی قایا نے بتایا کہ  جینڈرمیری  کے شعبہ  انسداد دہشتگردی اور ترک خفیہ ایجنسی نے مشترکہ طور پر4 صوبوں میں  آپریشنز کے دوران دہشتگردوں کے 22 غاروں اور پناہ گاہوں سمیت ان کے پوشیدہ اسلحے اور دیگر دھماکہ خیز مواد کوتباہ کر دیا

2122977
چار ترک صوبوں میں آپریشن،دہشتگردوں کے متعدد غار تباہ

ترک صوبوں دیار باقر، شرناک ،سیرت اور حقاری میں  جاری آپریشن بوزدوعان -19  میں دہشتگردوں کے 22 غاروں ،پناہ گاہوں  اور دیگر ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ۔

 وزیر داخلہ علی یرلی قایا نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ  جینڈرمیری  کے شعبہ  انسداد دہشتگردی اور ترک خفیہ ایجنسی نے مشترکہ طور پر  شرناک ،دیار باقر،سیرت اور حقاری میں  آپریشنز کیے گئے جن میں  جینڈرمیری کی خصوصی ٹیم،کمانڈوز اور دیگر حفاظتی  اہلکاروں  پر مشتمل 107 ٹیموں اور جینڈرمیری کے 1445 اہلکاروں نے حصہ لیا ۔

 وزیر داخلہ نے بتایا کہ دہشتگردوں کے 22 غاروں اور پناہ گاہوں سمیت ان کے پوشیدہ اسلحے اور دیگر دھماکہ خیز مواد  کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں