پوتن کی انتخابی کامیابی، ایردوان کی مبارکباد
ٹیلی فون بات چیت میں صدر ایردوان نے انتخابات میں کامیابی پر پوتن کو مبارک باد دی اور یقین ظاہر کیا کہ ترکیہ اور روس کے درمیان بہتر تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا
2117131
صدر رجب طیب ایردوان نے روسی ہم منصب کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔
صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق، ایردوان نے پوتن سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ۔
بات چیت میں صدر ایردوان نے انتخابات میں کامیابی پر پوتن کو مبارک باد دی اور یقین ظاہر کیا کہ ترکیہ اور روس کے درمیان بہتر تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔
صدر ایردوان نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ روس اور یوکرین کی مذاکراتی میز پر واپسی کےلیے ترکیہ تعاون کر سکتا ہے۔