فرانس میں پکڑے گئے 8 ہزار 659 فن پاروں کو واپس ترکیہ لایا جا رہا ہے : مہمت نوری ایرسوئے

وزیر ایرسوئے نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ سب کچھ اناطولیائی نسل کے سکوں کی ایک بڑی تعداد کا پتہ لگانے سے شروع ہوا

2115766
فرانس میں پکڑے گئے 8 ہزار 659 فن پاروں کو واپس ترکیہ لایا جا رہا ہے : مہمت نوری ایرسوئے

وزیر ثقافت وسیاحت مہمت نوری ایرسوئے نے کہا کہ ہم فرانس میں پکڑے گئے 8 ہزار 659 فن پاروں کو واپس  حاصل کررہے ہیں ۔

وزیر ایرسوئے نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ سب کچھ اناطولیائی نسل کے سکوں کی ایک بڑی تعداد کا پتہ لگانے سے شروع ہوا، جو 2019 میں انسداد اسمگلنگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے آسٹریا کی ایک نیلامی کمپنی میں فروخت کے لیے رکھے گئے تھے اور یہ آسٹریا میں شروع کی گئی تحقیقات  میں فرانس کو بھی شامل کرلیا گیا تھا۔

انہوں نے  کہا کہ فرانسیسی قانون نافذ کرنے والی فورسز نے ان لوگوں کے خلاف ایک جامع اور مثالی تحقیقات کا آغاز کیا جنہوں نے ان کاموں کی مارکیٹنگ کی جو غیر قانونی طور پر ترکیہ سے بیرون ملک لے جائے گئے تھے۔

 ایرسوئے نے کہا کہ اس دوران، اناطولیہ اور ہیریٹیج آپریشن ترک پولیس نے انجام دیا اوراس کے واضع  اثرات دنیا پر محسوس کیے گئے  اور اس طرح مجرمانہ نیٹ ورک کی ترکیہ  کے ونگ کو  نیست و نابود کردیا گیا۔

وزیر ایرسوئے نے کہا کہ ورلڈ کسٹمز آرگنائزیشن نے ممالک کے درمیان ہم آہنگی کو یقینی بنا کر معلومات کے بہاؤ کو مضبوط بنایا۔ ان تمام کوششوں کے نتیجے میں، فرانسیسی کسٹمز اور انٹیلی جنس یونٹ نے 8,659 نمونے بشمول سکے اور نوشتہ جات کو اپنے قبضے میں لے لیے اور فرانس میں پکڑے گئے 8,659 نمونے اب حکومتِ فرانس ترکیہ کے حوالے کررہی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں