غزہ میں فوری طور پر قتلِ عام کو روکنے کی ضرورت ہے: گوزیر ماہ نور اوزدیمر گیوکتاش

وزیر  گیوکتاش  نے ان خیالات    کا اظہار  نیویارک، امریکہ  میں ترکش ہاوس  میں منعقدہ "ترک اور غیر ملکی خواتین رہنماؤں اور غیر سرکاری تنظیموں کے صدور کے اجلاس" میں شرکت  کرتے ہوئے کیا

2115332
غزہ  میں فوری طور پر قتلِ عام کو روکنے کی ضرورت ہے: گوزیر ماہ نور اوزدیمر گیوکتاش

خاندانی اور سماجی خدمات کے وزیر ماہ نور  اوزدیمر گیوکتاش نے غزہ میں ہونے والے قتل عام جہاں ہزاروں بچے اور خواتین اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں  کو  جلد از جلد ختم  کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیر  گیوکتاش  نے ان خیالات    کا اظہار  نیویارک، امریکہ  میں ترکش ہاوس  میں منعقدہ "ترک اور غیر ملکی خواتین رہنماؤں اور غیر سرکاری تنظیموں کے صدور کے اجلاس" میں شرکت  کرتے ہوئے کیا۔

گیوکتاش نے خواتین کی کاروباری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ  وہ خواتین کی کوآپریٹیو کاروباری صلاحیت اور خواتین کے روزگار کے حوالے سے ایک منفرد کاروباری ماڈل کے طور پر  دیکھتی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ترکیہ میں خواتین کے 1,12 نئے کوآپریٹیو کے قیام کی حمایت کی  ہے۔  خواتین، جو سائنس، ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کے شعبوں میں اپنی موجودگی کو   بڑھانے کے ساتھ ساتھ  ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز اور جدت طرازی کے ذریعے عالمی مقابلے میں ترکیہ کی پوزیشن کو مضبوط  کررہی ہیں ۔

انہوں نے  ایک  بار پھر   غزہ میں قتل عام کو جلد از جلد ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 



متعللقہ خبریں