ترکیہ: قالن۔ ہنیہ ملاقات
ترکیہ خفیہ ایجنسی کے سربراہ ابراہیم قالن کی حماس سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور ان کے وفد کے ساتھ ملاقات، غزّہ کی صورتحال پر بات چیت
2097148
ترکیہ خفیہ ایجنسی کے سربراہ ابراہیم قالن نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور ان کے وفد کے ساتھ ملاقات کی ہے۔
سلامتی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق اجلاس میں قیدیوں کے تبادلے، غزّہ کی صورتحال، فائر بندی اور محاصرے کے خاتمے کے امکانات پر بات چیت کی گئی ہے۔
مذاکرات میں فلسطینی عوام کے لئے انسانی امداد کی رسائی کے طریقوں پر بھی غور کیا گیا ہے۔
اجلاس میں اس پہلو پر زور دیا گیا ہے کہ علاقائی استحکام میں، بیت المقدس کے دارالحکومت والی، آزاد فلسطینی حکومت کا قیام بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔