ترکیہ کے خلا باز کی کرہ ارض کو واپسی نا مساعد موسمی حالات کے باعث ملتوی
ڈریگن اور Ax-3 کا عملہ فلوریڈا کے ساحل پر نامساعد موسمی حالات کی وجہ سے 5 فروری سے پہلے ISS سے نہیں نکلے گا
2097036
ترکیہ کے پہلے خلاباز الپیر گیزر آوجی کو لیجانے والی ڈریگن سپیس کرافٹ اور آکسیوم ۔تھری کی کرہ ارض کو واپسی فلوریڈا کے ساحلوں پر موسم کی خرابی کی وجہ سے 5 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔
SpaceX نے اپنے X سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک بیان دیا کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے Ax-3 ٹیم کی روانگی ملتوی کر دی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈریگن اور Ax-3 کا عملہ فلوریڈا کے ساحل پر نامساعد موسمی حالات کی وجہ سے 5 فروری سے پہلے ISS سے نہیں نکلے گا۔
یہ بھی کہا گیا ہے کہ خلا بازوں کی آئی ایس ایس سے روانگی کے حوالے سے موسمی حالات کی نگرانی کو جاری رکھا جائیگا ۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ کا ویتنام کے عوام کے ساتھ اظہارِ تعزیت
ہم ویتنام کے عوام کے ساتھ تعزیت اور دِلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں: ترکیہ وزارت خارجہ