حافظے گائے ایرکان ترکیہ جمہوریت سنٹرل بینک کے گورنر کے عہدے سے دستبردار
فاتح حان کی گورنر کے عہدے پر تقرری کے بارے میں فیصلہ صدر رجب طیب ایردوان کے دستخط کے ساتھ سرکاری گزٹ میں شائع
حافظے گائے ایرکان نے ترکیہ جمہوریت سنٹرل بینک کے گورنر کے عہدے سے معافی کی درخواست کی ہے۔
ایرکان نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ وہ 8 جون 2023 سے سنٹرل بینک کی گورنر شپ کی خدمات انجام دے رہی تھیں اور کہا، "میں نے صدر سے پہلے روز سےاپنی ذمہ داری اعزاز کے ساتھ ادا کرنے والے عہدے سے دستبرداری کی درخواست کی ہے۔"
گورنر کے عہدے پر نائب گورنر فاتح قارا حان کی تقرری کر دی گئی ہے۔
فاتح حان کی گورنر کے عہدے پر تقرری کے بارے میں فیصلہ صدر رجب طیب ایردوان کے دستخط کے ساتھ سرکاری گزٹ میں شائع ہو گیا ہے۔
وزیر خزانہ مہمت شمشیک نے اپنے بیان میں کہا کہ اقتصادی پروگرام بلاتعطل اور پرعزم طریقے سے جاری رہے گا۔
یہ بتاتے ہوئے کہ حافظے گائے ایرکان کی طرف سے لیا گیا فیصلہ مکمل طور پر ذاتی اور ان کی اپنے ارادے پر پنے عہدے پر نائب گورنر کی تقرمبنی تھا، وزیر شمشیک نے کہا، "ایک ٹیم کے طور پر، ہم مضبوط تعاون اور ہم آہنگی میں قیمتوں میں استحکام کے اپنے ہدف کی طرف ثابت قدمی سے قدم اٹھاتے رہیں گے۔"