ترکیہ: 2023 کے 11 مہینوں میں 1069 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا ہے
رواں سال کے 11 مہینوں کے دوران 59 سرغنہ دہشت گردوں سمیت کُل 1069 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا ہے: وزیر داخلہ علی یر لی قایا
ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یر لی قایا نے کہا ہے کہ 2023 کے 11 مہینوں کے دوران 59 سرغنہ دہشت گردوں سمیت کُل 1069 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا ہے ۔
یر لی قایا نے ترکیہ قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی سے خطاب میں کہا ہے کہ 40 سال سے زائد عرصے سے ملکی اتحاد و اخّوت کو نشانہ بنانے اور اس وطن کی 40 ہزار سے زائد اولادوں کو شہید کرنے والی علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے خلاف جاری آپریشنوں اور علاقے پر سکیورٹی فورس کی حاکمیت کے نتیجے میں دہشت گردی ختم ہونے کے قریب آ گئی ہے۔
وزیر داخلہ علی یر لی قایا نے دہشت گرد تنظیم کے خلاف آپریشنوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور کہا ہے کہ رواں سال کے 11 مہینوں میں کئے گئے آپریشنوں میں 1069 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے ہیں۔ غیر فعال کئے گئے دہشت گردوں میں سے 7 ریڈ لسٹ میں، 1 نیلی لسٹ میں، 16 اورنج لسٹ میں اور13 گرے لسٹ میں مطلوب سرغنہ دہشت گرد تھے۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ اور سربیا کے درمیان تعلقات میں دن بدن مضبوطی آ رہی ہے، صدر ایردوان
سربیا میں ترک فرموں کی جانب سے روز گار پیدا کرنے والی سرمایہ کاری میں ہر گزرتے دن اضافہ ہو رہا ہے