غزہ سےمزید61 مریضوں کو ترکیہ لایا جائے گا،یہ انسانی ضمیرکا فرض ہے: وزیر صحت

وزیر صحت نے  سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ  61 مریضوں اور ان کے 49 رفقاء  گزشتہ شام غزہ سے مصر پہنچ چکے ہیں  جو کہ آج  ایک طیارے کے ذریعے  انقرہ لائے جائیں گے

2066280
غزہ سےمزید61 مریضوں کو ترکیہ لایا جائے گا،یہ انسانی ضمیرکا فرض ہے: وزیر صحت

 وزیر صحت فخر الدین قوجہ نے  کہا ہے کہ  غزہ سے مزید 61 مریضوں اور ان کے رفقا کو انقرہ لایا جائے گا۔

 وزیر صحت نے  سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ  61 مریضوں اور ان کے 49 رفقاء  گزشتہ شام غزہ سے مصر پہنچ چکے ہیں  جو کہ آج  ایک طیارے کے ذریعے  انقرہ لائے جائیں گے جس کےلیے ترک فضائیہ کا ایک    اے 400 ایم  طیارہ  قیصری سے مصر روانہ  ہو گا جس میں  طبی عملے کے دس ارکان بھی شامل ہونگے۔

وزیر صحت نے کہا کہ غزہ کے مریضوں کی  صحت یابی کو ممکن بنانا اور ان کے زخموں کا مداوا کرنا  انسانی ضمیر کا حصہ ہے ۔

گزشتہ ہفتے غزہ  سے بعض کینسر مریضوں کو ان کے رفقاء سمیت ترکیہ    لایاگیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں