ترکیہ ہمارا اچھا ہمسایہ اور اسٹریٹیجک شراکت دار ہے:جارجیا
جارجیا کے پارلیمانی اسپیکر شلوا پاپوشولی، جمہوریہ ترکیہ کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ جارجیا ترکیہ کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری اور اچھی ہمسائیگی کو بہت اہمیت دیتا ہے
جارجیا کے پارلیمانی اسپیکر شلوا پاپوشولی، جمہوریہ ترکیہ کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ جارجیا ترکیہ کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری اور اچھی ہمسائیگی کو بہت اہمیت دیتا ہے جو علاقائی امن کے بنیادی عناصر میں سے ہیں۔
پاپوشویلی نے جمہوریہ ترکیہ کے قیام کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے تحریری بیان میں کہا کہ ترکیہ جارجیا کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری اور نیٹو اور یورپی یونین کے ساتھ اس کے انضمام کے لیے ٹھوس حمایت فراہم کرتا ہے۔
اسپیکر نے کہا کہ جارجیا کے یورپی اور یورو-اٹلانٹک انضمام کے حوالے سے ترکیہ کی مسلسل معاون پالیسی ہمیشہ سے جارجیا کے لیے ایک قابل اعتماد پیغام رہی ہے اور رہے گی۔ یہ ہماری اسٹریٹجک اور آئینی طور پر تسلیم شدہ خارجہ پالیسی کی سمت کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے والا عنصر ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیتے ہوئے پاپوشویلی نے کہا کہ جارجیا کی آزادی کے پہلے دن سے جارجیا اور ترکیہ کے درمیان تین دہائیوں سے زائد عرصے سے شراکت داری اور اچھے ہمسائیگی کے تعلقات قائم ہیں جو کہ ہمارے مشکل جغرافیائی سیاسی خطے میں تقریباً بے مثال ہے،تعاون ہمارے ممالک کی معاشی بہبود میں معاون ہے جو کہ متحرک اقتصادی تعلقات کی مسلسل توسیع کا سبب بھی بن گیا ہے ۔
پاپوشویلی نے کہا کہ جارجیا مغربی ممالک کے ساتھ علاقائی امن اور سٹریٹجک تعاون کے راستے پر مضبوطی سے عمل پیرا ہے ،جارجیا اور ترکیہ کے درمیان شراکت داری نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ خطے میں پیچیدہ جغرافیائی سیاسی عمل بڑے پیمانے پر تنازعات میں تبدیل نہ ہوں، ہم اپنے درمیان موجود باہمی افہام و تفہیم کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ہماری شراکت داری مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔
جمہوریہ ترکیہ کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کا جشن مناتے ہوئے پاپوشولی نے کہا کہ
پچھلی صدی ایک ایسی صدی رہی ہے جس میں عظیم ترک قوم کے عزائم کو پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا ہے،ہماری خواہش ہے کہ جمہوریہ ترکیہ آپ کے ملک اور عوام کے امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے مستقبل میں بھی اپنی کامیابیاں جاری رکھے گا۔
پاپوشویلی نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ٹھوس بنیاد موجود ہے۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ: ایردوان۔گاشی ملاقات
بند کمرے کی ملاقات میں ترکیہ قومی اسمبلی کے اسپیکر نعمان قورتولمش نے بھی شرکت کی