بیرونی ممالک میں بھی جمہریہ ترکیہ کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کا جوش و خروش
جمہوریہ ترکیہ کے قیام کی 100 ویں سالگرہ بیرونی ممالک میں بھی پورے ملّی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے
جمہوریہ ترکیہ کے قیام کی 100 ویں سالگرہ ملک بھر کے علاوہ بیرونی ممالک میں بھی پورے ملّی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔
دنیا بھر میں ترکیہ کے سفارت خانوں اور قونصل خانوں کی میزبانی میں یومِ جمہوریہ کی تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
جرمنی میں ترکیہ کے ایسین قونصل خانے کی میزبانی میں جمہوریہ ترکیہ کی 100 ویں سالگرہ منائی گئی۔ ترکیہ وزارت ثقافت و سیاحت سے "ترکیہ کے رنگ" نامی کورس نے بھی دیکھنے والوں کے لئے ایک شاندار شبِ موسیقی کا انعقاد کیا۔
ہالینڈ میں بھی ترکیہ کے ایمسٹرڈیم قونصل خانے کی میزبانی میں جمہوریہ ترکیہ کی 100 ویں سالگرہ پورے جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔
تقریب سے خطاب میں ترکیہ کے قونصل جنرل محمود براق ایرسوئے نے کہا ہے کہ "ہم اس وقت جمہوریہ ترکیہ کے قیام کی 100 ویں سالگرہ ملّی فخر کے ساتھ منا رہے ہیں۔ بلاشبہ جمہوریت کی جڑیں ہزاروں سالہ قدیم ترک حکومتی روایات سے منسوب ہیں"۔
لندن کے یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ میں بھی ترکیہ کے لندن سفارت خانے اور لندن آرکسٹرا کے تعاون سے جمہوریہ ترکیہ کی 100 ویں سالگرہ منائی گئی۔
تقریب سے خطاب میں لندن میں ترکیہ کے سفیر عثمان قورائے ایرتاش نے کہا ہے کہ جمہوریت کی 100 ویں سالگرہ صرف ترکیہ میں ہی نہیں پوری دنیا میں منائی جا رہی ہے۔
اس کے علاوہ بگوٹا، عراق، چین، بلغاریہ اور کوسووا میں بھی جمہوریہ ترکیہ کی 100 ویں سالگرہ خصوصی تقریبات کے ساتھ منائی گئی ہے۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ کے 81 اضلاع میں فلسطین کے ساتھ اظہارِ تعاون کے جلوس
استنبول کا جلُوس اُسکودار سے شروع ہوا اور اس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی