ترکیہ: انقرہ میں خود کش بم حملہ
ہلکی تجارتی گاڑیوں کے ذریعے 2 دہشت گردوں نے پولیس ڈائریکٹریٹ کے دروازے پر آ کر خود کش بم حملہ کیا ہے: وزیر داخلہ علی یرلی قایا
2044565

ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں دہشت گردانہ حملہ کیا گیا ہے۔
ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلی قایا نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہلکی تجارتی گاڑیوں کے ذریعے 2 دہشت گردوں نے پولیس ڈائریکٹریٹ کے دروازے پر آ کر خود کش بم حملہ کیا ہے۔
دہشت گردوں میں سے ایک نے بم دھماکہ کر دیا لیکن دوسرے حملہ آور کو غیر فعال کر دیا گیا ہے۔
واقعے میں 2 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں۔