علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کی شمالی شام میں داخل ہونے کی کوشش

PKK/YPG دہشت گردوں نےاپنے زیر قبضہ تل رفعت اور منبج سے محفوظ علاقوں کے  3 پوائنٹس پر دراندازی کی کوشش کی ہے

2042205
علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کی شمالی  شام میں داخل ہونے کی کوشش

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کی شمالی شام میں سیریئن نیشنل آرمی (SNA) کی اگلی صفوں میں بیک وقت دراندازی کی کوششوں کو پسپا کر دیا گیا، اور SNA کا ایک رکن اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔

PKK/YPG دہشت گردوں نےاپنے زیر قبضہ تل رفعت اور منبج سے محفوظ علاقوں کے  3 پوائنٹس پر دراندازی کی کوشش کی ہے۔

ترکیہ کی سرحد پر واقع ضلع عزیز کے جنوب اور باب ضلع کے مشرق سے فرنٹ لائن پر دراندازی کی کوشش کرنے والے دہشت گردوں کی حفاظت پر مامور ایس این اے کے ارکان سے جھڑپ ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

دراندازی کی کوششوں کو پسپا کرتے ہوئے، جھڑپوں میں  SNA  کا ایک رکن  اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا  ہے جبکہ  2 زخمی ہوئے ہیں ۔

جھڑپوں میں نقصان اٹھانے والے PKK/YPG دہشت گردپست قدمی پر مجبور ہوئے ہیں۔

دہشت گردوں نےمحفوظ علاقوں میں داخل ہونےکی کوشش کے دوران فائرنگ کی ہے۔

علیحدگی پسند تنظیم  PKK/YPG  نے سات سال سے  اپنے زیر قبضہ  رفعت اور منبج سے  SNA کے فرنٹ لائن پر  دراندازی کرنے کی کوشش  کی ہے۔



متعللقہ خبریں