ہمارایونانی قبرصی انتظامیہ کےساتھ فیڈریشن کی میزپربیٹھنےکا کوئی ارادہ نہیں: وزیر اعظم  اونال اوستل

وزیر اعظم  اونال اوستل نے ان خیالات کا اظہار  دارالحکومت لفکوشیا میں میں پریس کو بیان دیتے ہوئے کیا

2042299
ہمارایونانی قبرصی انتظامیہ کےساتھ فیڈریشن کی میزپربیٹھنےکا کوئی ارادہ نہیں: وزیر اعظم  اونال اوستل

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کے وزیر اعظم  اونال اوستل  نے کہا کہ وہ یونانی قبرص کے ساتھ فیڈریشن کی میز پر بیٹھنے کا اب کوئی ارادہ نہیں رکھتے ہیں۔

وزیر اعظم  اونال اوستل نے ان خیالات کا اظہار  دارالحکومت لفکوشیا میں میں پریس کو بیان دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ  یورپی یونین کے  شمالی  قبرصی ترک جمہوریہ میں ترکیہ کی فوجی موجودگی کو غلط معنی پہنا رہی ہے جسے وہ   سختی سے مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا  کہ  فوجی موجودگی نہ صرف ترک قبرصیوں کے لیے بلکہ جزیرے پر رہنے والے یونانیوں کے لیے بھی امن کا باعث ہے  اور  اب دنیا  کا اس مسئلے کو  حقائق  کی نظر سے دیکھنے کا وقت آن پہنچا ہے۔

یونانی قبرصی  رہنما نیکوس ہرسٹوڈولیڈیس کی طرف سے اقوام متحدہ کے پیرامیٹرز میں مذاکرات کی میز پر   بیٹھنے کے مطالبے کا جائزہ لیتے ہوئےوزیراعظم اوستل نے کہا کہ  ماضی میں بھی یہی میز رکھی گئی تھی اور عنان پلان جو ایجنڈے میں لایا گیا تھا، یونانی طرف سے مسترد کر دیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود جنوبی قبرص انتظامیہ کو انعام  سے نوازہ گیا۔

انہوں نے کہا کہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  تقریباً 50 سالوں سے فیڈریشن پر مبنی حل کی تجاویز لیے ٹیبل پر منتظر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب ہم یونانی قبرصی انتظامیہ کے کھیل میں نہیں آئیں گےاور ہم دوبارہ فیڈریشن کی میز پر نہیں بیٹھیں گے۔ اب ہم اپنے لوگوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی آواز کو دنیا تک پہنچانا شروع کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں