ہم ترکیہ کی امداد اور تعاونکا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ِصومالیہ

2011 میں صدر رجب طیب ایردوان کے  دورہ صومالیہ کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات تیزی سے آگے بڑھے ہیں

2042334
ہم ترکیہ کی امداد اور تعاونکا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ِصومالیہ

صومالی صدر حسن شاہ محمود نے  کا کہنا کہ وہ اپنے ملک کے لیے ترکیہ کی امداد لا خیر مقدم کرتے ہیں۔

صومالی ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق صدر محمود نے موغادیشو میں ترکیہ کے سفیر ابراہیم میتے یاعلے کو شرف ملاقات بخشتے  ہوئے ترکیہ اور صومالیہ کے تعلقات پر  اپنے جائزے پیش کیے۔

یہ بتاتے ہوئے کہ وہ صومالیہ کے لیے ترکیہ کی امداد سے مطمئن ہیں، محمود نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ترقی اور سلامتی کے شعبوں میں تعلقات میں اضافہ ہوا ہے۔

2011 میں صدر رجب طیب ایردوان کے  دورہ صومالیہ کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات تیزی سے آگے بڑھے ہیں۔

خطہ افریقہ میں ترکیہ کا سب سے بڑا سفارت خانہ صومالیہ میں بنایا جا رہا ہے تو اس ملک کو انسانی اور ترقیاتی امداد جاری ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، سلامتی اور ثقافتی شعبوں میں تعلقات بتدریج گہرے ہو رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں