ترکیہ کی شمالی کوسوو کے سرب قصبے میں ولیس اہلکار ہلاک ہونے والے حملے کی مذمت

وزارت خارجہ کے ترجمان، سفیر تنجو بلگیچ نے اس موضوع پر اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ وہ کوسوو کے شمال میں سرب اکثریتی زیویکان میونسپلٹی کے بنزکا گاؤں میں کیے گئے  حملے جس میں  ایک پولیس  اہلکار کی ہلاکت اور  بہت سے پولیس افسران زخمی ہوئے ہیں  کی مذمت کرتے

2041629
ترکیہ کی شمالی کوسوو کے سرب قصبے  میں ولیس اہلکار ہلاک ہونے والے حملے کی مذمت

ترکیہ نے شمالی کوسوو کے سرب قصبے بنزکا میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان، سفیر تنجو بلگیچ نے اس موضوع پر اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ وہ کوسوو کے شمال میں سرب اکثریتی زیویکان میونسپلٹی کے بنزکا گاؤں میں کیے گئے  حملے جس میں  ایک پولیس  اہلکار کی ہلاکت اور  بہت سے پولیس افسران زخمی ہوئے ہیں  کی مذمت کرتے ۔

انہوں نے کہا کہ پرستینا میں ترکیہ کے سفارت خانے نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے،  تنجو بلگیچ نے کہا کہ وہ زخمیوں کی جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتے ہیں۔

بلگیچ  نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں کشیدگی کو بڑھنے سے روکنے کے لیے تمام فریقوں کے لیے تحمل سے کام لینا اور تشدد سے گریز کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ  کوسوو اور خطے میں مستقل امن اور استحکام کو یقینی بنانے کا واحد راستہ بات چیت ہے، بلگیچ نے کہا کہ  ترکیہ مذاکراتی عمل کی حمایت جاری رکھے گا۔

ایک پولیس افسر کل صبح اس وقت مارا گیا جب مسلح سربوں نے بنزکا میں ٹریفک کا راستہ روکتے ہوئے  پولیس پر فائرنگ کی تھی ۔



متعللقہ خبریں