سرخ اور گرے لسٹ میں مطلوب دو دہشتگرد مارے گئے ہیں:وزیر داخلہ
وزیر داخلہ یرلی قایا نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں بتایا کہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں گیا ، یہ دونوں دہشتگرد نو ترک حفاظتی اہلکاروں کی شہادت اور اکیس کو زخمی کرنے کا موجب تھے

وزیر داخلہ علی یرلی قایا نے بتایا ہے کہ سرخ اور گرے لسٹ میں مطلوب دو دہشتگردوں کو ضلع شرناک اور دیار بکر میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔
یرلی قایا نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں بتایا کہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں گیا ، یہ دونوں دہشتگرد نو ترک حفاظتی اہلکاروں کی شہادت اور اکیس کو زخمی کرنے کا موجب تھے،میں پولیس اور جینڈرمیری کی ٹیموں کو اس کامیاب آپریشن پرمبارک دیتا ہوں اورامیدکرتا ہوں کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ آپریشنز پر عزم طریقے سے جاری رہیں گے۔
وزیر داخلہ نے آپریشن سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا کہ سرخ بلیٹن کے تحت مطلوب گابار صوبےکے ذمے دار رئیس گل توران عرف ارجان سرہاد کو اسلحہ سمیت زندہ گرفتار کیا گیا ہے جو کہ ترک ضلع شرناک میں سال 2016 تا 2022 کے درمیان سات حفاظتی اہلکاروں کو شہید اور بیس کو زخمی کرنے سمیت متعدد تخریب کاریوں میں ملوث تھا۔
دوسری جانب، ضلع دیار بکر کے قصبے کولپ میں بھی حبیب قارا کوچ عرف آگیت برخویدان نامی گرے لسٹ میں موجود دہشتگرد کوہلاک کر دیا گیا ہے جو کہ سال 2012 تا 2022 کے درمیان دو حفاظتی اہلکاروں کو شہید اور ایک کو زخمی کرنے کا ذمے دار تھا۔