صدرایردوان اورصدر علی ایف کا ترکیہ آذربائیجان دو طرفہ تعلقات اورقارا باغ کی صورتِحال پرتبادلہ خیال
رہنماؤں کی موجودگی میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں 3 معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ اس کے بعد دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا

صدر رجب طیب ایردوان آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف کی دعوت پر ایک روزہ سرکاری دورے پر ناہچیوان کے دورے پر ہیں۔
صدر ایردوان کا ناہچیوان ہوائی اڈے پر علی ایف نے ایک سرکاری تقریب کے ساتھ استقبال کیا۔
بعد میں ایردوان اور علی ایف ناہچیوان خود مختار جمہوریہ کی سپریم اسمبلی روانہ ہوئے جہاں انہوں نے ون آن ون ملاقات کی ۔
ملاقات کے دوران موجودہ، علاقائی اور عالمی امور بالخصوص ترکیہ آذربائیجان دو طرفہ تعلقات اورقارا باغ کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
رہنماؤں کی موجودگی میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں 3 معاہدوں پر دستخط ہوئے۔
اس کے بعد دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
ایردوان نے اس موقع پر کہا کہا ناہچیوان اعدیر قدرتی گیس پائپ لائن پروجیکٹ توانائی کے شعبے میں آذربائیجان کے ساتھ ہماری شراکت داری کو مزید گہرا کرےگی ۔
قارا باغ میں انسداد دہشت گردی آپریشن کے بارے میں، ایردوان نے کہا کہ آرمینیائی افواج کے خلاف آذربائیجان کی تازہ ترین فتح کے ساتھ، خطے میں جامع معمول پر لانے کے لیے مواقع کے نئے دروازے کھل گئے ہیں۔
صدرایردوان نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آرمینیا اس کی طرف بڑھے ہوئے امن کا ہاتھ اٹھائے گا اور مخلصانہ اقدامات کرے گا۔
الہام علی ایف نے اس موقع پر کہا کہ ہم ترکیہ کے ساتھ ایک دوسرے کا ساتھ دے کر علاقائی مسائل کو درست سمت میں لے جا رہے ہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ خطے میں امن اور استحکام ہو اور جنگ نہ ہو۔
بعد میں ایردوان اور علی ایف کے ناہچیوان میں ملٹری کمپلیکس کا افتتاح کرنے کی توقع کی جا رہی ہے۔