ترکیہ، بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لئے ایک محفوظ بندرگاہ ہے: ایردوان
ہم، ترکیہ کو بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لئے ایک محفوظ بندرگاہ کی حیثیت پر برقرار رکھے ہوئے ہیں: صدر رجب طیب ایردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لئے ایک محفوظ بندرگاہ کی حیثیت برقرار رکھے ہوئے ہے۔
صدر ایردوان نے امریکہ کے شہر نیویارک میں اقوام متحدہ کے 78 ویں جنرل کمیٹی اجلاس کے دائرہ کار میں ترک۔امریکن کاروباری کونسل TAIKکی طرف سے دیئے گئے اعشائیے میں کاروباری دنیا کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کی۔
کاروباری شخصیات سے خطاب میں انہوں نے درمیانی مدت کے پروگرام کا حوالیہ دیا اور کہا ہے کہ اقتصادی اصلاحات کو مصّمم ارادے کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔
انہوں نے غیر ملکی کرنسی کے مقابل ترک لیرے کے استحکام اور ملک میں مالیاتی استحکام پر زور دیا اور سرمایہ کاروں کو ترکیہ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔
صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہم ترکیہ کو ، سیاسی استحکام، تعلیم یافتہ لیبر، نوجوان آبادی، وسیع داخلی منڈی اور علاقائی منڈیوں تک رسائی ، اسٹریٹجک محلّ وقوع اور جدید لاجسٹک انفراسٹرکچر کے ساتھ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لئے ایک محفوظ بندرگاہ کی حیثیت پر برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ علاقائی ممالک کے ساتھ قریبی ڈائیلاگ کی وجہ سے ہماری یہ حیثیت مزید مضبوط ہو رہی ہے"۔
خارجہ پالیسی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ "ترکیہ یورپی یونین کے رکنیت مرحلے کے دوران اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا جاری رکھے گا۔ ہمارے سامنے کھڑی کی گئی تمام رکاوٹوں اور 60 سالہ ناانصافیوں کے باوجود، ہم ،یورپی یونین کی مکمل رکنیت کے ہدف پر قائم ہیں"۔
صدر رجب طیب ایردوان اقوام متحدہ کے 78 ویں جنرل کمیٹی اجلاس کے ذیل میں ملاقاتیں اور مذاکرات مکمل کرنے کے بعد امریکہ سے وطن واپسی کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔