نیو یارک میں صدر ایردوان کی عالمی رہنماوں سے ملاقات
صدر رجب طیب ایردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیےنیو یارک میں موجود نے یونانی وزیر اعظم کریاکوس میتچو تاکیس کا خیر مقدم کیا ہے





صدر رجب طیب ایردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیےنیو یارک میں موجود نے یونانی وزیر اعظم کریاکوس میتچو تاکیس کا خیر مقدم کیا ہے۔
ترک ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وزیر خارجہ حقان فیدان اور ان کے یونانی ہم منصب Giorgos Gerapetritis نے بھی شرکت کی۔
ایردوان اور میتچو تاکیس نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں موجودہ مثبت ماحول کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کی تصدیق کی۔
5 ستمبر کو دارالحکومت انقرہ میں ہونے والے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں جن امور پر اتفاق کیا گیا وہ دونوں رہنماوں کے ایجنڈے میں شامل تھے۔
ایردوان اورمیتچوتاکیس نےاس اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کے لیے روڈ میپ اور ٹائم لائن کی منظوری دی۔
اسی مناسبت سے دونوں ممالک کے نائب وزرائے خارجہ اکتوبر میں ملاقات کریں گے اور نومبر میں اعتماد سازی کے اقدامات کے اجلاس منعقد ہوں گے۔
7 دسمبر کو ترکیہ یونان اعلیٰ سطحی تعاون کونسل کا اجلاس یونان کے شہر تھیسالونیکی میں منعقد ہوگا۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیاہے ، دونوں رہنماوں نے بحیرہ روم کے علاقے میں قدرتی آفات اور موسمیاتی بحران پر بھی بات چیت کی۔
دونوں رہنماوں نے شہری تحفظ کے شعبے میں تعاون کو ترجیحی بنیادوں پر مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
میتچوتاکیس سے ملاقات کے بعد اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں صدر ایردوان نے اس ملاقات کے دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ثابت ہونے کی تمنا کی ہے۔
صدر نے بعد میں جنوبی افریقہ کے صدر رامافوسا سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دوطرفہ اور کثیرالجہتی سطح پر موجودہ مضبوط تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
ملاقات کے بعد، ایردوان نے پیغام میں کہا ہے کہ ترکیہ کے طور پر، ہم افریقی براعظم کے ساتھ اپنے قریبی تعاون، شراکت داری اور یکجہتی کو جاری رکھیں گے۔
صدر ایردوان نے ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کا بھی خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دفاعی صنعت کے شعبے میں تعاون کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر نے ترکش ہاوس میں امریکن جیوش کمیونٹی امبریلا آرگنائزیشنز کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔
ترکش ہاؤس میں اپنے رابطوں کے بعد ایردوان نےترک باشندوں سے بھی کچھ دیر گپ شپ کی۔
متعللقہ خبریں

ہم، ترکیہ کو مستقبل کی طرف محفوظ طریقے سے لے جانے کے مقروض ہیں، ترک اسپیکر
ہم اپنے شہروں کو محفوظ بنانے اور عوام کو مستقبل کے لیے محفوظ حالات فراہم کریں گے