ترکیہ میں عام انسان کی عمر 77٫5 سال شمار کی جا رہی ہے

ترکیہ کے محکمہ شماریات  (TUIK) نے "لائف ٹیبلز، 2020-2022" کے اعدادوشمار کا اعلان کیا۔ اس کے مطابق، عام طور پر ترکیہ کے لیے پیدائش کے وقت متوقع عمر 77.5 سال مقرر کی گئی ہے

2038921
ترکیہ میں عام انسان کی عمر 77٫5 سال شمار کی جا رہی ہے

ترکیہ میں عام طور پر  متوقع عمر 77.5 سال شمار کی  جا رہی ہے۔

ترکیہ کے محکمہ شماریات  (TUIK) نے "لائف ٹیبلز، 2020-2022" کے اعدادوشمار کا اعلان کیا۔

اس کے مطابق، عام طور پر ترکیہ کے لیے پیدائش کے وقت متوقع عمر 77.5 سال مقرر کی گئی ہے۔

زیر بحث اعداد و شمار 2019-2021 کی مدت کے لئے 77.7 سال کے طور پر شمار کیے گئے ہیں۔

پیدائش کے وقت متوقع عمر مردوں کے لیے 74.8 سال اور خواتین کے لیے 80.3 سال پائی گئی ہے۔

اگرچہ خواتین عام طور پر مردوں کے مقابلے میں زیادہعمر پاتی ہیں اور اس طرح ، پیدائش کے وقت متوقع عمر میں فرق 5.5 سال تک فرق پایا جاتا  ہے۔

جبکہ 15 سال کی عمر کے افراد کی اوسط بقیہ متوقع عمر، کام کرنے کی عمر کے آغاز میں، 63.5 سال تھی، یہ مدت مردوں کے لیے 60.8 سال اور خواتین کے لیے 66.2 سال تھی۔

30 سالہ شخص کی اوسط بقیہ متوقع عمر 48.9 سال، مردوں کے لیے 46.3 سال اور خواتین کے لیے 51.5 سال ہے۔

جب کہ 65 سالہ شخص کی بقیہ متوقع عمر اوسطاً 17.1 سال ریکارڈ کی گئی ہے، یہ مدت مردوں کے لیے 15.3 سال اور خواتین کے لیے 18.8 سال ہے۔



متعللقہ خبریں