ترکیہ: علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 4 دہشت گرد غیر فعال

ہم، آخری دہشت کے خاتمے تک، اپنی جدو جہد کو بھرپور عزم و ارادے کے ساتھ جاری رکھیں گے: وزیر داخلہ علی یرلی قایا

2038621
ترکیہ: علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 4 دہشت گرد غیر فعال

ترکیہ کے ضلع دیار بکر میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKKکے 4 دہشت گرد غیر فعال کر دیئے گئے ہیں۔

وزیر داخلہ علی یرلی قایا  نے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "دیار بکر کی تحصیل قُلپ کے جنگلاتی علاقے میں 4 دہشت گردوں کی نشاندہی کے بعد آطاق ہیلی کاپٹروں اور مسلح ڈرون طیاروں کی مدد سے آپریشن کیا گیا ہے۔  آپریشن میں چاروں دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا ہے"۔

وزیر داخلہ یر لی قایا نے کہا ہے کہ "ہم، آخری دہشت کے خاتمے تک ،اپنی جدو جہد کو بھرپور عزم و ارادے کے ساتھ جاری رکھیں گے"۔



متعللقہ خبریں