آذاربائیجان کی مشقوں میں ترک ریاستوں کی تنظیم کی بھرپور شرکت

"باکو 2023" نامی ان مشقوں کا آغاز زلزلے کے بعد بندرگاہ میں نقلی دھماکے کے نتیجے میں زخمیوں کو بچانے سے  ہوا اور   زخمیوں کو باہر نکالاگیا،  متعلقہ ٹیموں نے علاقے میں ٹرین کی پٹریوں پر کیمیائی دھماکے میں بھی مداخلت کی

2034669
آذاربائیجان کی مشقوں میں ترک ریاستوں کی تنظیم کی بھرپور شرکت
tdt acil durum tatbikati.jpg
tdt acil durum tatbikati1.jpg
tdt acil durum tatbikati2.jpg
tdt acil durum tatbikati3.jpg

ترک ریاستوں کی تنظیم (ٹی ڈی ٹی) نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے قریب الات بندرگاہ پر حادثات اور ہنگامی حالات کے لیے مشترکہ مشق کا انعقاد کیا ہے۔

اس مشق جس کا اہتمام  آذربائیجان کے ایمرجنسی کےامور  کے  وزیر کمال الدین حیدروف نے کیا تھا میں  ٹی ڈی ٹی کے سیکرٹری جنرل سفیر کوبانیچ بیک، عمر علی ایف، وزیر داخلہ علی یرلی قایا قازقستان کے ایمرجنسی کے وزیر سریم شریفانوف، کرغزستان کے وزیر برائے ایمرجنسی سیریم شریفانوف، کرغیزستان کے وزیر برائے ہنگامی صورتحال بوبک عمر  علی ایف، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کے وزیر داخلہ  درسُن  اعوز نے شرکت کی۔

"باکو 2023" نامی ان مشقوں کا آغاز زلزلے کے بعد بندرگاہ میں نقلی دھماکے کے نتیجے میں زخمیوں کو بچانے سے  ہوا اور   زخمیوں کو باہر نکالاگیا،  متعلقہ ٹیموں نے علاقے میں ٹرین کی پٹریوں پر کیمیائی دھماکے میں بھی مداخلت کی۔

ترکیہ  سے مشق میں حصہ لینے والی AFAD (ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ پریذیڈنسی) کی ٹیم  نے اپنی  دو  گاڑیوں سے مداخلت کرتے ہوئے  تابکاری کے اخراج کا روکا جبکہ  آذربائیجان کے  ہیلی کاپٹر نے ریویلوئے  لائن پر  پانی چھوڑا تو  ترک پولیس کے  ہیلی کاپٹرکے ذریعے  متاثرہ شخص کو رسی کے سہارے ہیلی کاپٹر تک پہنچایا گیا۔

عملے نے  دھماکہ ہونے والے جہاز  پر ریسکیو آپریشن کیا ۔ مشق کے دائرہ کار  میں  ترکیہ کے جنڈا مری  ہیلی کاپٹر نے بھی خدمات سر  انجام دیں اور زخمیوں کو بچایا۔

مشق میں کل 8 ہیلی کاپٹر، 1 ہوائی جہاز، 245 گاڑیاں، 6 تربیت یافتہ کتوں اور 1180 اہلکاروں نے حصہ لیا۔



متعللقہ خبریں