اقتدار کی آق پارٹی کے رہنما اور صدرِ جمہوریہ ایردوان کا پارٹی کی سالگرہ پر ویڈیو پیغام
ہم نے نے تاریک منظرناموں کے حامل سماجی واقعات ، اقتصادی چالوں، بغاوت اقدام اور دہشت گردانہ حملوں پر پر اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ قابو پایا ہے
صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ک ترکیہ کو اپنے راستے سے ہٹانے اور اس کے کام کرنے والے پہیوں کو روکنے میں کسی کے پاس سکت نہیں ہے۔
صدر ایردوان نے اپنی قیادت کی جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے قیام کی 22 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یہ آک پارٹی کے قوم کی خدمت کے سفر کی 22 ویں سالگرہ ہے اور یہ تمام انتخابات میں سرخرو ہوئی ہے، ایردوان نے کہا کہ وہ 31 مارچ 2024 کے بلدیاتی انتخابات کے لیے دن رات کام کر کے تیاری کریں گے۔
یہ بتاتے ہوئے کہ انہیں 6 فروری کے زلزلے سے متاثرہ شہروں کی تعمیر نو کے لیے 104 بلین ڈالر کے بوجھ کا سامنا ہے، ایردوان نے کہا،"ہم اس بھاری بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں تا ہم کسی کے حقوق کو نظرانداز نہیں کریں گے، اور ہم کسی کی توقعات کو لا جواب نہیں چھوڑیں گے۔"
جناب ایردوان نے زور دیتے ہوئے کہا ہم ہر فرد کے معیار زندگی کی سطح کو بڑھانے کے لیے کام کریں گے۔
اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہ ملک ماضی میں کچھ مشکلات سے گزرا ہے، ایردوان نے اس بات پر زور دیا کہ انہوں نے تاریک منظرناموں کے حامل سماجی واقعات ، اقتصادی چالوں، بغاوت اقدام اور دہشت گردانہ حملوں پر پر اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ قابو پالیاہے۔
اپنے اہداف کے حصول کے لیے پر عزم طریقے سے اپنے سفر کو جاری رکھنے کا اظہار کرنے والے صدر نے کہا کہ "ترکیہ کو آنے جانے والے عارضی ایجنڈوں میں غرق کرنے، اپنےراستے سے ہٹانے اور چلنے والےپہیوں کو روکنے میں کسی کی بھی طاقت کافی نہیں ہو گی۔