ترکیہ میں ترک جہاز ساز کمپنی کی جانب سے تیار کردہ پہلی زیرو ایمیشن ٹگ بوٹ وینکوور پہنچادی گئی
استنبول میں فرم کے شپ یارڈ میں تیار کردہ ٹگ بوٹ جسے "Haisea Wamis" نام دیا گیا ہے برٹش کولمبیا کے Kitimat میں "LNG کینیڈا" مائع قدرتی گیس کے برآمدی ٹرمینل پر کام کرے گا
ترکیہ میں ترک جہاز ساز کمپنی کی جانب سے تیار کردہ کینیڈا کے لیے تیار کردہ پہلی زیرو ایمیشن اور مکمل طور پر الیکٹرک ٹگ بوٹ وینکوور شہر میں پہنچا دی گئی ہے۔
استنبول میں فرم کے شپ یارڈ میں تیار کردہ ٹگ بوٹ جسے "Haisea Wamis" نام دیا گیا ہے برٹش کولمبیا کے Kitimat میں "LNG کینیڈا" مائع قدرتی گیس کے برآمدی ٹرمینل پر کام کرے گا۔
کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین علی گیورن نے کہا کہ وہ اس سال ، دو الیکٹرک اور دو ہائبرڈ ڈیزل انجنوں والی مزید چار ٹگ بوٹس فراہم کریں گے۔
گیورن نے کہا ہے کہ انہوں نے "KOTUG کینیڈا" کے ساتھ ، دنیا کے دو پہلے میتھانول ایندھن سے چلنے والے اسکارٹ ٹگس بوٹس کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
گیورن نے کہا کہ ٹگ بوٹس ان ٹینکروں کی خدمت کریں گی جو ٹرانس ماؤنٹین آئل پائپ لائن کی صلاحیت میں اضافے کا منصوبہ مکمل ہونے پر خام تیل کی برآمدی بندرگاہ پر خدمات فراہم کررہی ہیں۔
متعللقہ خبریں
وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کی ترک ڈائریکٹر اطلاعات سے استنبول میں ملاقات
مزید ترک ڈرامے پاکستان ٹیلی ویژن چینلز پر پیش کرنے پر ترکیہ اور پاکستان کے درمیان اتفاق قائم