ترک ٹیکنالوجی کمپنی بائیکار کویت کے درمیان مسلح ڈران بائراکتار TB2 کی برآمد کا معاہدہ
بائیکار کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے قومی ڈران بائراکتار TB2 کی برآمد کے لیے ریاست کویت کے ساتھ معاہدہ کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا ہے
1999399
ترک ٹیکنالوجی کمپنی بائیکار اور کویت کے درمیان مسلح ڈران بائراکتار TB2 کی برآمد کے لیے معاہدہ کا عمل کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔
بائیکار کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے قومی ڈران بائراکتار TB2 کی برآمد کے لیے ریاست کویت کے ساتھ معاہدہ کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ کویت میں ان کے علاوہ امریکی، یورپی اور چینی کمپنیاں بھی اپنے ڈرانز کی نمائش کو جاری رکھے ہوئے تھیں لیکن ترک مسلح ڈران بائراکتار TB2 نے 27 گھنٹے تک مسلسل پرواز جاری رکھتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کیا۔
دوسری جانب کویت اسٹیٹ کمیونیکیشن آفس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ زیر بحث معاہدے کی مالیت 367 ملین ڈالر ہے۔