ترکیہ: نعمان قورتلمش اسمبلی اسپیکر منتخب ہو گئے

صدر رجب طیب ایردوان نے ٹیلی فون کر کے نعمان قورتلمش مبارکباد دی اور نئے آئینی سال کے لئے نیک تمنّاوں کا اظہار کیا ہے

1996973
ترکیہ: نعمان قورتلمش اسمبلی اسپیکر منتخب ہو گئے

ترکیہ کی حزب اقتدار  جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی  کے استنبول سے اسمبلی ممبر نعمان قورتلمش قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہو گئے ہیں۔

قومی اسمبلی میں کروائی گئی رائے شماری کے تیسرے راونڈ میں 321 ووٹ حاصل کر کے نعمان قورتلمش اسمبلی اسپیکر منتخب ہو گئے ہیں۔

اسپیکر منتخب ہونے پر صدر رجب طیب ایردوان نے ٹیلی فون کر کے انہیں مبارکباد پیش کی اور نئے آئینی سال کے کامیاب اور خیر و برکت والا ثابت ہونے کی تمّنا ظاہر کی ہے۔

اسپیکر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد صدر ایردوان نے صدارتی سوشل کمپلیکس میں نعمان قورتلمش کے ساتھ ملاقات بھی کی۔

نائب صدر جیودت یلماز نے بھی سوشل میڈیا سے نعمان قورتلمش کو نئے عہدے کی مبارکباد پیش کی اور کامیابیوں کی تمنّا ظاہر کی ہے۔

وزیر اطلاعات فخر الدین آلتن  اور جسٹس اینڈ دویلپمنٹ پارٹی کے ترجمان عمر چیلک نے بھی اسمبلی اسپیکر نعمان قورتلمش کو مبارکباد پیش کی  اور نیک تمّناوں کا اظہار کیا ہے۔



متعللقہ خبریں